(ویب ڈیسک ) مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے کا ہو گیا، دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 487 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 365 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر برقرار ہے۔
صرافہ تاجر ہارون چند گ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی قوتِ خرید میں کمی واقع ہوئی ہے، سونے کی قیمت 3 ہزار روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہے۔