سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

(ویب ڈیسک ) مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے کا ہو گیا،  دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 487 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 365 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر برقرار ہے۔

صرافہ تاجر ہارون چند گ کا کہنا ہے کہ  شہریوں کی قوتِ خرید میں کمی واقع ہوئی ہے، سونے کی قیمت 3 ہزار روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہے۔

Watch Live Public News