فائنل میں شکست : پاکستانی فین کا بھارتی میڈیا کو آن ائیر کرارا جواب
11:16 AM, 15 Nov, 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی انگلینڈ سے شکست پر بھارتی میڈیا پر کئی سوال اٹھائے گئے لیکن ان سوالات کے جوابات میں پاکستانی شائقین نے زبر دست جواب دے دیا۔ آسٹریلیا کے میلبرن گراؤنڈ میں ایک بھارتی صحافی نے پاکستان کی شکست کے بعد اسٹیڈیم سے نکلتے ہوئے شائقین کو روک کر ان کی رائے پوچھی اور جواب میں پاکستانی فین کا کہنا تھا کہ ہم یہاں سے بالکل مایوس ہوکر نہیں جارہے ہیں کیوں کہ کسی ایک کو تو جیتنا تھا اور انگلینڈ جیت گیا لیکن ہم خوش ہیں۔ پاکستانی فین کا کہنا تھا کہ ہم خوش ہیں اور مایوس نہیں ہیں کیوں کہ ہم فائنل تک پہنچے ہیں۔ پاکستانی فین نے بھارتی صحافی سے مزید کہا کہ میرے پاس ایک شعر ہے اگر آپ کی اجازت ہوتو سنادیتا ہوں ؟ لیکن مجھے نہیں پتا کہ آپ اس کو جانے دیں گے یا نہیں ، بات یہ ہے کہ اب بات نہیں ہوتی ، فائنل کے خواب دیکھنا اچھی بات ہے لیکن فائنل کھیلنا سب کی اوقات نہیں ہوتی۔