یوٹیوب ڈاؤن، ویڈیوز اپلوڈنگ میں مشکلات
03:00 PM, 15 Sep, 2021
ویب ڈیسک: دنیا بھر میں مقبول ویڈیو اپلوڈنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے حوالے سے صارفین کو کچھ مسائل پیش آ رہے ہیں۔ یہ مسائل خاص طور پر کری ایٹرز اور کنٹنٹ اپلوڈرز کو در پیش ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بعض صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے یوٹیوب پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپلوڈنگ کے وقت ویڈیوز کے تھمبنیل سے متعلق سب سے زیادہ مشکل پیش آ رہی ہے۔ اس حوالے سے یوٹیوب کی جانب سے وضاحت بھی سامنے آ گئی ہے۔ ٹیم یوٹیوب کے آفیشل ہینڈل سے ٹویٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ اپ لوڈ کرنے اور اپنے ویڈیو تھمب نیل کو محفوظ نہ کرنے سے متعلق مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ یوٹیوب کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ ہم اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جیسے ہی ہم اس مسئلہ کو حل کر لیتے ہیں، اپ ڈیٹ کریں گے۔ یوٹیوب ٹیم نے تحمل رکھنے کے لیے پیشگی شکریہ بھی ادا کیا۔