افغانستان کی صورتحال پر فلمی ستارے کیا کہتے ہیں؟

06:21 PM, 16 Aug, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: افغانستان کی بدلتی ہوئی تشویشناک صورتحال پر جہاں دنیا بھر کی سیاسی اور جانی پہچانی شخصیات نے ردعمل دیا ہے وہیں پر فلمی ستاروں نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔ بالی وڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے افغانستان میں موجود خواتین اور اقلیتوں سے متعلق انسٹاگرام پر لکھا کہ دنیا کی خواتین تنخواہ کی برابری کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ افغانستان میں ان کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ وہاں خواتین اور غیر ملکیوں کی حالت دیکھ کر دِل پاش پاش ہو گیا۔ بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک اور اداکارہ اور ڈائریکٹر ٹِسکا چوپڑا کی جانب سے بچپن کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ لکھا ہے کہ میرا بچپن کابل۔ اداکارہ سونی رازدان کی جانب سے افغانستان کی صورتحال پر کہا گیا ہے کہ بھارت اپنا یوم آزادی منا رہا ہے تو افغانستان سے آزادی چھن رہی ہے۔ یہ دنیا کیا ہے؟ بالی وڈ کے ایک ڈائریکٹر شیکھر کپور کی جانب سے افغانستان میں مقیم افراد کے لیے دعا کی گئی اور ان سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
مزیدخبریں