خاور مانیکا اور انکے ملازم پر بچے کو حبس بے جا میں رکھنے کا الزام
11:14 AM, 16 Aug, 2022
لاہور ہائیکورٹ میں خاور مانیکا کے ملازم سے تین ماہ کے بچے کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی . عدالت نے پولیس کو کل بچے کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا. عدالت نے تھانہ سٹی پاکپتن کے ایس ایچ او کو 3 ماہ کے مغوی بچے باسط شیراز کو برآمد کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ، جسٹس امجد رفیق نے مقدمے کی سماعت کی تو خاور مانیکا کے ملازم کی بیوی انعم رشید نے موقف اپنایا کہ خاور مانیکا کے ملازم شیراز ریاض سے شادی ہوئی، شیراز سے ایک بچہ پیدا ہوا. در خواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ شوہر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، شوہر نے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا،3 ماہ کا بچہ واپس نہیں کر رہا جبکہ خاور مانیکا شیراز ریاض کی پشت پناہی کر رہا ہے اور بچہ نہیں دیا جا رہا. عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت خاور مانیکا کے گھر سے بچہ بازیاب کروانے کا حکم دے.