عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت خاور مانیکا کے گھر سے بچہ بازیاب کروانے کا حکم دے.خاور مانیکا اور انکے ملازم پر بچے کو حبس بے جا میں رکھنے کا الزام
— Rana Bilal (@ranabilal666) August 15, 2022
تین ماہ کے بچے کی ماں اپنے بچے کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی اور خاور مانیکا اور اسکے ملازم کے خلاف کیس دائر کر دیا#LahoreHighCourt pic.twitter.com/5vChc0dYNb
لاہور ہائیکورٹ میں خاور مانیکا کے ملازم سے تین ماہ کے بچے کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی . عدالت نے پولیس کو کل بچے کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا. عدالت نے تھانہ سٹی پاکپتن کے ایس ایچ او کو 3 ماہ کے مغوی بچے باسط شیراز کو برآمد کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ، جسٹس امجد رفیق نے مقدمے کی سماعت کی تو خاور مانیکا کے ملازم کی بیوی انعم رشید نے موقف اپنایا کہ خاور مانیکا کے ملازم شیراز ریاض سے شادی ہوئی، شیراز سے ایک بچہ پیدا ہوا. در خواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ شوہر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، شوہر نے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا،3 ماہ کا بچہ واپس نہیں کر رہا جبکہ خاور مانیکا شیراز ریاض کی پشت پناہی کر رہا ہے اور بچہ نہیں دیا جا رہا.