بشریٰ نے بیٹی کو اغوا کروایا ، دانیہ ملک کی والدہ کا الزام
09:41 AM, 16 Dec, 2022
مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی گرفتاری پر ان کی والدہ نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال پر اپنی بیٹی کو اغوا کرانے کا الزام لگا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ نجی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ ہی ہے کہ جس نے سب کچھ کیا ہے، بشریٰ نے ہی کیس کیا ہے، بشریٰ ہی نے عامر لیاقت کو قتل کروایا ہے اور اب میری بیٹی کو بھی اغوا کروایا ہے۔ دانیہ ملک کی والدہ کا کہنا تھا کہ کئی پولیس والے ہمارے گھر میں گھسے آئے، ہمیں مارا بھی اور کہا کہ آپ کا پڑوسیوں سے جھگڑا ہوا ہے، آپ لوگ صدر تھانے آجائیں اس کے بعد پولیس والے دانیہ کو لے گئے لیکن جب ہم تھانے وہاں پہنچے تو وہاں کوئی نہیں تھا۔ دانیہ کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی بشریٰ سے ہمیں دھمکیاں ملتی رہی ہیں لیکن ہم نے صبر کیا تھا ، ہمیں نہیں پتا تھا کہ وہ ہم پر اتنا ظلم کرے گی، ہم نہیں جانتے تھے کہ وہ اتنی سنگدل اور خطرناک ہوگی ہمیں کچھ نہیں چاہیے، ہم معافی نامہ لکھنے کو بھی تیار ہیں، میری نواز شریف ، مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے التجا ہے کہ میری بچی کو بچالیں ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سائبرکرائم سرکل نے پنجاب کےعلاقے لودھراں میں کارروائی کرتے ہوئے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کو گرفتار کیا تھا۔