بشریٰ نے بیٹی کو اغوا کروایا ، دانیہ ملک کی والدہ کا الزام

بشریٰ نے بیٹی کو اغوا کروایا ، دانیہ ملک کی والدہ کا الزام
مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی گرفتاری پر ان کی والدہ نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال پر اپنی بیٹی کو اغوا کرانے کا الزام لگا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ نجی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ ہی ہے کہ جس نے سب کچھ کیا ہے، بشریٰ نے ہی کیس کیا ہے، بشریٰ ہی نے عامر لیاقت کو قتل کروایا ہے اور اب میری بیٹی کو بھی اغوا کروایا ہے۔
دانیہ ملک کی والدہ کا کہنا تھا کہ کئی پولیس والے ہمارے گھر میں گھسے آئے، ہمیں مارا بھی اور کہا کہ آپ کا پڑوسیوں سے جھگڑا ہوا ہے، آپ لوگ صدر تھانے آجائیں اس کے بعد پولیس والے دانیہ کو لے گئے لیکن جب ہم تھانے وہاں پہنچے تو وہاں کوئی نہیں تھا۔ دانیہ کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی بشریٰ سے ہمیں دھمکیاں ملتی رہی ہیں لیکن ہم نے صبر کیا تھا ، ہمیں نہیں پتا تھا کہ وہ ہم پر اتنا ظلم کرے گی، ہم نہیں جانتے تھے کہ وہ اتنی سنگدل اور خطرناک ہوگی ہمیں کچھ نہیں چاہیے، ہم معافی نامہ لکھنے کو بھی تیار ہیں، میری نواز شریف ، مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے التجا ہے کہ میری بچی کو بچالیں ۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سائبرکرائم سرکل نے پنجاب کےعلاقے لودھراں میں کارروائی کرتے ہوئے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کو گرفتار کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔