(ویب ڈیسک ) پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کی نمبر گیم مطلوبہ ہدف کراس کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نمبر گیم مطلوبہ ہدف کراس کر چکی ہے۔ مسلم لیگ ن میں 20 آزاد اراکین نے اب تک شمولیت اختیار کر لی۔
مسلم لیگ ن نے پنجاب میں 137 نشتوں پر کامیابی حاصل کی تھی، مسلم لیگ ن کی نمبر گیم آزاد اراکین کو ملا کر 157 ہو گئی، مسلم لیگ کو خواتین کی 35 اور اقلیت کی 4 مخصوص نشتیں ملیں گی۔
پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشتوں کو ملا کر مسلم لیگ ن 196 اراکین کے ساتھ سب سے آگے، پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 186 اراکین اسمبلی کی حمایت ضروری ہے۔