پنجاب میں حکومت سازی ، مسلم لیگ ن کی نمبر گیم مطلوبہ ہدف کراس کرگئی

پنجاب میں حکومت سازی ، مسلم لیگ ن کی نمبر گیم مطلوبہ ہدف کراس کرگئی

(ویب ڈیسک ) پنجاب میں حکومت سازی  کیلئے   مسلم لیگ ن کی نمبر گیم مطلوبہ ہدف کراس کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق   مسلم لیگ ن کی نمبر گیم مطلوبہ ہدف کراس کر چکی ہے۔ مسلم لیگ ن میں 20 آزاد اراکین نے اب تک شمولیت اختیار کر لی۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں 137 نشتوں پر کامیابی حاصل کی تھی، مسلم لیگ ن کی نمبر گیم آزاد اراکین کو ملا کر 157 ہو گئی، مسلم لیگ کو خواتین کی 35 اور اقلیت کی 4 مخصوص نشتیں ملیں گی۔

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشتوں کو ملا کر مسلم لیگ ن 196 اراکین کے ساتھ سب سے آگے، پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 186 اراکین اسمبلی کی حمایت ضروری ہے۔

Watch Live Public News