الیکشن کمشنر سندھ نے نتائج میں تاخیر کی وجہ بتلا دی

05:44 AM, 16 Jan, 2023

احمد علی
الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج آنے میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے نتائج آر اوز کے دفتر پہنچ رہے ہیں، یہ ایک گھمبیر پراسس ہوتا ہے، ایک یوسی کا رزلٹ بنانے میں وقت لگتا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ ہر یو سی کے 4 وارڈز ہیں اور اوسط 20 پولنگ اسٹیشنز ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بھی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ نہ آئے تو یو سی کا نتیجہ مکمل ہی نہیں ہوتا ، ہر آر او کے پاس تقریباً 5 یوسیز ہیں جا وجہ سے نتائج میں وقت لگ رہا ہے ۔ اعجاز انور چوہان کا مزید کہنا تھا کہ نتائج مینوئل بن رہے ہیں ، ان انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم نہیں ہے ۔
مزیدخبریں