’وزیراعظم نے ہندوستان کے وزیرخارجہ سے ہاتھ تک نہ ملایا ‘

08:42 AM, 16 Jul, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اس عمران خان نے آج ہندوستان کے وزیرخارجہ سے ہاتھ تک نہ ملایا. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ رگوں میں کشمیری خون دوڑنے والے مریم کے پاپا نے اوفا ڈیکلریشن میں مسئلہ کشمیر کیوں شامل نہیں کیا تھا، انہوں نے حریت لیڈروں سے ملاقات سے بھی انکار کیا تھا۔نواسی کی شادی پر مودی سے پگڑی پہنی، اور اماں کی ساڑھی لی-بیٹے کے لئے جندال سے پیسہ لیکر کاروبار کیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کی رنگوں میں پاکستانی خون دوڑتا ہے اس عمران خان نے آج ہندوستان کے وزیرخارجہ سے ہاتھ تک نہ ملایا. میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاشقند اجلاس کے دوران سواۓ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے، سب سے ہاتھ ملاۓ. ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ وہ بھی وقت تھا جب پاکستان کا اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کسی کونے میں ڈھونڈنے پڑتے تھے۔ ادھر تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیاء کے علاقائی ممالک کے درمیان کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی، پاکستان پر الزامات سے دکھ ہوتا ہے، اسلحہ کے زور پر افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں تھا، پاکستان مزید افغان مہاجرین کی آمد کا متحمل نہیں ہوسکتا، افغان شورش سے مزید مہاجرین کا پاکستان آنے کا خدشہ ہے.جب امریکہ نے انخلا کی تاریخ دے دی تو پھر طالبان ہماری بات کیسے سنتے؟ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر معاشی سرگرمیاں 2019 سے شروع ہوئیں، سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، امید کرتے ہیں کہ سی پیک علاقائی روابط میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔
مزیدخبریں