لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ
01:21 PM, 16 May, 2022
لاہور: ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200، 300 اور 500 کے بجائے 02 ہزار اور 05 ہزار جرمانہ ہو گا۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو سفارشات بجھوا دی ہیں۔ ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے پوسٹ میں جرمانوں کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں ۔