ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوگا؟ کار کی غلط پارکنگ پر 5000 روپے جبکہ موٹر سائیکل کی غلط پارکنگ پر 2000 روپے کا جرمانہ ہوگا۔ بغیر لائسنس موٹر کار چلانے پر 5000 روپے جبکہ موٹر سائیکل چلانے پر 2000 روپے جرمانہ ہوگا۔ موٹر کار پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5000 روپے جبکہ موٹر سائیکل سواروں پر 2000 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ کالے شیشے والی گاڑیوں کو 5000 روپے جرمانہ دینا ہو گا۔ بغیر نمبر پلیٹ یا فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر 5000 روپے جبکہ موٹر سائیکلوں پر 2000 روپے کا جرمانہ ہوگا۔ دیگر خلاف ورزیوں پر موٹر کار پر 5000 روپے جبکہ موٹر سائیکل پر 2000 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
خبردار، ہوشیار: اب دو سو، تین سو، پانچ سو کی بجائے 02 ہزار اور 05 ہزار جرمانہ ہوگا.
— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) May 16, 2022
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو سفارشات بجھوا دیں.#Trafficfines #Trafficrules #Followrules #IGPPunjab #CCPOLahore #Trafficawareness #Trafficpolice pic.twitter.com/PPg9BICZs4