(ویب ڈیسک ) پاکپتن میں شوہر نے بیوی کو نہر میں دھکا سے کر قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں نہر سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت 27 سال کی خاتون مقدس بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر محمد احمد نے اپنی بیوی کو نہر میں دھکا دے کر قتل کیا۔ ملزم کو بیوی کے کردار پر شبہ تھا، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔
دوسری جانب عارف والا میں 10ملزمان نے 2 خواجہ سراؤں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ساہیوال روڈ سے کار سواروں نے خواجہ سراؤں کو اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خواجہ سراؤں سے موبائل فون، طلائی زیورات اور رقم بھی چھین لی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق اس کیس میں 5 نامزد سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔