(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار روپے کم ہوگئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت 4286 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 50 ڈالر کی کمی سے 2666 ڈالر پر آ گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 3400 روپے ہوگئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کمی کی امید ہے۔اعدادوشمار کے مطابق سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود ہفتہ وار اضافہ ہوا۔