لائیوسٹریمنگ کا فیصلہ چیف جسٹس صاحب اکیلے کیسے بدل سکتے ہیں،فواد چودھری

02:45 PM, 16 May, 2024

ویب ڈیسک: نیب ترامیم کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی کارروائی لائیو اسٹریم نہ ہونے پر فواد چودھری کا ردعمل آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے  اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اتنی کمزور ہے کہ ان کو لگ رہا ہے کہ عمران خان کی ایک تصویر سے حکومت ڈگمگا جائے گی۔ 

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ایک بار فیصلہ ہو چکا تھا کہ کیس لائیوسٹریم ہوگا تو پھر اسے چیف جسٹس صاحب اکیلے کیسے بدل سکتے ہیں۔

مزیدخبریں