ویب ڈیسک: نیب ترامیم کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی کارروائی لائیو اسٹریم نہ ہونے پر فواد چودھری کا ردعمل آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اتنی کمزور ہے کہ ان کو لگ رہا ہے کہ عمران خان کی ایک تصویر سے حکومت ڈگمگا جائے گی۔
حکومت اتنی کمزور ہے کہ انکو لگ رہا ہے کہ عمران خان کی ایک تصویر سے حکومت ڈگمگا جائے گی ، جب ایک بار فیصلہ ہو چکا تھا کہ کیس لائیوسٹریم ہوگا تو پھر اسے چیف جسٹس صاحب اکیلے کیسے بدل سکتے ہیں، فواد چوہدری #PublicNews #PublicUpdates #SupremeCourtofPakistan @fawadchaudhry #ImranKhan pic.twitter.com/QZErl7xaSQ
— Public News (@PublicNews_Com) May 16, 2024
انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ایک بار فیصلہ ہو چکا تھا کہ کیس لائیوسٹریم ہوگا تو پھر اسے چیف جسٹس صاحب اکیلے کیسے بدل سکتے ہیں۔