انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا
02:10 PM, 16 Nov, 2022
کراچی : ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 222 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہے۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1.25 پیسے اضافے سے 229 روپے ہے۔ خیال رہے کہ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔