انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا
کراچی : ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 222 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہے۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1.25 پیسے اضافے سے 229 روپے ہے۔ خیال رہے کہ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔

سونے کی قیمت: ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک ہزار آٹھ سو پچاس روپے بڑھی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 1850 روپے اضافےکے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1586 روپے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 188 روپے ہوگئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔