ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کےآخری روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق300 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہے، دس گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ تین ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 562 ڈالر فی اونس ہے۔