ہمارا مقابلہ پی ڈی ایم اور الیکشن کمیشن سے ہے، عمران خان کا ٹوئٹ

08:59 AM, 16 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات میں اپنا اصل مقابل پی ڈی ایم اور الیکشن کمیشن کو قرار دے دیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے امیدوار سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پولنگ شروع ہونے کے بعد ووٹرز کیلئے اپنا پیغام جاری کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں چیئر مین تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے ضمنی انتخابات میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور لکھا کہ جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں وہاں لوگ ووٹ ڈالنے باہر نکلیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجرموں کے ٹولے سے حقیقی آزادی کا یہ ایک ریفرنڈم ہے۔ ہم پی ڈی ایم، الیکشن کمیشن اور ’نامعلوم افراد‘سب سے نبرد آزما ہیں۔ خیال رہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ ننکانہ، فیصل آباد، کراچی، ملتان، مردان، پشاور اور چارسدہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔
مزیدخبریں