سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجرموں کے ٹولے سے حقیقی آزادی کا یہ ایک ریفرنڈم ہے۔ ہم پی ڈی ایم، الیکشن کمیشن اور ’نامعلوم افراد‘سب سے نبرد آزما ہیں۔Everyone must turnout to vote in all the constituencies where bye elections are being held today. This is a referendum for Haqiqi Azadi from the cabal of crooks. We are contesting against all of PDM, the Election Commission and "namaloom afraad".
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 16, 2022
خیال رہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ ننکانہ، فیصل آباد، کراچی، ملتان، مردان، پشاور اور چارسدہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔ان تمام حلقوں میں جہاں آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ہر فرد نکلے اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کرے۔ مجرموں کے ٹولے سے حقیقی آزادی کا یہ ایک ریفرنڈم ہے۔ ہم پی ڈی ایم، الیکشن کمیشن اور ”نامعلوم افراد“ سب سے نبُرد آزما ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 16, 2022