طلباء کو تشدد پر اکسانے  اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والا شخص گرفتار ، وزیر اعلی مریم نواز

08:04 PM, 16 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ طلباء کو تشدد پر اکسانے  اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والا شخص گرفتار  کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  ایکس پر بیان میں کہا کہ طلباء کو تشدد پر اکسانے والا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے، بےگناہ لڑکی اور اس کے خاندان پر جھوٹے الزام کا پروپیگنڈا کرنے والے افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  بے بنیاد الزامات اور سازش کے پیچھے جو بھی لوگ ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں