پشاور (پبلک نیوز) خیبر پختونخوا کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی گئی۔ مشیروں اور معاون خصوصی کے استعفے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر توانائی حمایت اللہ اور معاون خصوصی ایکسائز غزن جمال اپنے عہدوں مستعفی ہو گئے۔ دونوں ارکان نے اپنے استعفے وزیر اعلیٰ محمود خان کو بجھوا دیئے۔
معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال نے بھی استعفی دے دیا۔ مشیرسائنس و ٹیکنالوجی ضیاءاللہ بنگش پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔