پشاور (پبلک نیوز) خیبر پختونخوا کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی گئی۔ مشیروں اور معاون خصوصی کے استعفے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر توانائی حمایت اللہ اور معاون خصوصی ایکسائز غزن جمال اپنے عہدوں مستعفی ہو گئے۔ دونوں ارکان نے اپنے استعفے وزیر اعلیٰ محمود خان کو بجھوا دیئے۔
میں بطور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں کیونکہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر ذیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔ https://t.co/SooQgTQUwK
— Zia Ullah Bangash (@ZiaBangashPTI) April 17, 2021
معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال نے بھی استعفی دے دیا۔ مشیرسائنس و ٹیکنالوجی ضیاءاللہ بنگش پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔
I have submitted my resignation to CM @IMMahmoodKhan as Special Assistant for Excise. The past year I have worked tirelessly to improve the dept & provide better services for the ppl of KP. My top priority has always been serving the ppl of my district & I will continue to do so pic.twitter.com/c4d5g4k7wb
— Ghazi Ghazan Jamal (@GhazanGJ) April 17, 2021