انڈیا کی ریاست یوپی میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد ہلاک

انڈیا کی ریاست یوپی میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد ہلاک

(ویب ڈیسک ) انڈیا کی ریاست اُتر پردیش میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 107 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق منگل کو بھگڈر کا یہ واقعہ ریاست کے ضلع ہاتھ رس کے گاؤں مغل گڑھی میں ’ستسنگ‘ کے دوران پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے لوگ کچلے گئے اور اب تک متعدد لاشیں مقامی ہسپتال پہنچائی گئی ہیں۔

اُتر پردیش پولیس کے ایس ایس پی راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ مرنے والوں میں 23 خواتین، تین بچے اور ایک مرد شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

راجیش کمار نے بتایا کہ ’زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔‘

ریاست کے وزیراعلٰی یوگی ادتیہ ناتھ نے واقعے کی انکوائری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ تفتیشی ٹیم میں آگرہ زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور علی گڑھ کے پولیس کمشنر شامل ہیں جو اس سانحے کی تفتیش کریں گے۔

Watch Live Public News