(ویب ڈیسک)بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ عوام نے گذشتہ روز ٹیکس میں اضافے کا قانون پاس کئے جانے کے بعد کینیا پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بول کر اسے آگ لگا دی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے کم از کم 10 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں کینیا پارلیمنٹ کے باہر افراتفری اور مظاہرین کے پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، کینیا میں عوام غربت کی لکیر سے بھی نیچے جی رہے بھاری ٹیکس کا قانون منظور کئے جانے کے بعد عوام کا صبر جواب دے گیا ہے،مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں، کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ٹیکس میں اضافے کے خلاف مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کر لیا۔
کینیا کی پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے میں ناکامی کے بعد آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا،ایک صحافی نے پارلیمنٹ کے باہر کم از کم پانچ مظاہرین کی لاشیں دیکھیں،مظاہروں میں 200 سے زائد زخمی ہو گئے،100 کو گرفتار کر لیا گیا، کینیا میں حکومت کے نئے مالیاتی بل میں 2.7 بلین ڈالر جمع کرنے کے مقصد سے لگائے گئے نئے ٹیکس کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔