اسرائیلی پولیس نےفلسطینی بزرگ خاتون پر کتا چھوڑ دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

اسرائیلی پولیس نےفلسطینی بزرگ خاتون پر کتا چھوڑ دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو
کیپشن: Israeli Police Dog Attack on Elderly Palestinian Woman
سورس: Instagram

(محمدساجد)اسرائیلی فورسز  نےفلسطینوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، بمباری کرتے نہتے فلسطینی بزرگوں اور معصوم بچوں کو شہید کیا جارہا، مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، سوشل  میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بزرگ خاتون پر اسرائیلی پولیس  نے کتا چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورس نے شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک 66 سالہ فلسطینی خاتون پر اس کے گھر میں گھس کر کتے کو چھوڑ دیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کتے پر نصب کیمرے سے لیک ہونے والے مناظر ہیں اور اس میں بزرگ فلسطینی خاتون پر  کتےکو حملہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق خاتون جس کی شناخت دولت عبداللہ التنانی کے نام سے ہوئی ہے، جس پر ایک کتے نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے گھر میں سو رہی تھی، حملے  میں معمر خاتون کافی زخمی ہوئیں۔

متاثرہ بزرگ خاتون نے الجزیرہ کو بتایا کہ ” کتا اسے گھسیٹتا ہوا گھر کے دروازے تک لے گیا۔“میں نے اپنے گھر سے زبردستی نکالے جانے سے انکار کیا ہےاور نہ ہی میں اپنے گھر کوچھوڑوں گی، اس لیے اسرائیلیوں نے مجھ پر کتے سے حملہ کرایا۔

قبل ازیں ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں 4 سالہ فلسطینی لڑکے ابراہیم حشش پر حملہ آور کتے کو چھوڑ دیاتھا،  کتے نے بچے کو اُس کی ماں کے بازوؤں سے ہٹانے کے بعد اس پر حملہ کیا، اس کے کپڑے پھاڑ دیے اور جسم کے مختلف حصوں سے کاٹتا رہا۔

اسرائیلی فوج فلسطینی شہروں اور قصبوں میں فوجی دراندازی کے دوران بچوں سمیت فلسطینی شہریوں پر حملے کرنے کے لیے فوجی کتوں کا استعمال کرتی ہے،2023 میں چار واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جہاں اسرائیلی فوجی کتوں نے فلسطینی بچوں پر حملہ کیا۔

Watch Live Public News