ازبکستان میں پاکستان نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن سب کی توجہ کا مرکز 

ازبکستان میں پاکستان نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن سب کی توجہ کا مرکز 

ویب ڈیسک: ازبکستان میں پاکستان نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں 28 سے 30 جون کے دوران ’’میڈان پاکستان‘‘ نمائش کا انعقاد کیا گیا، تین روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 80 سے زائد کارپوریٹ لاجسٹک کمپنیوں نے شرکت کی۔

میڈ ان پاکستان نمائش کا انعقاد نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی زیر نگرانی کیا گیا، ایونٹ میں بڑی تعداد میں پاکستان اور ازبکستان کے سرکاری، بزنس اور انڈسٹری سیکٹر کے نمائندگان نے شرکت کی۔

نمائش کے دوران شرکاء نے کراس بارڈر ٹرانسپورٹیشن کو آسان بنانے کیلئے این ایل سی کے پاس موجود اختیارات کا تفصیلی جائزہ لیا، این ایل سی کے ڈائریکٹر جنرل نے علاقائی تجارت کو بڑھانے کے لیے اینڈ ٹو اینڈ ملٹی موڈل لاجسٹکس پر خصوصی مقالہ پیش کیا۔

نمائش کے دوران این ایل سی کی ٹیم ازبکستان کے حکام کے ساتھ خصوصی بزنس ٹو بزنس میٹنگز میں بھی مصروف رہی، تین دن کے دوران تقریباً 2 ہزار بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستانی کمپنی اور بخارا حکومت کے مابین 40 ملین ڈالر کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

 انٹرنیشنل انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کے سربراہ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ایسوسی ایشن ازبکستان اور چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مابین بھی اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا، ان ملاقاتوں کے دوران، این ایل سی ٹیم نے اپنی موثر ٹرانسپورٹیشن سروسز کے ذریعے علاقائی مارکیٹس کی کامیابی پر زور دیا۔

ازبک حکام اور کاروباری رہنماؤں کو بتایا گیا کہ ’’این ایل سی ازبک تاجروں کو پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے نہ صرف علاقائی ممالک بلکہ عالمی منڈیوں تک بھی مختصر ترین رسائی فراہم کرتا ہے۔

تین روزہ ایونٹ کے دوران گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ میٹنگز نے بالخصوص پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اور بالعموم وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی راہ ہموار کی ہے۔

Watch Live Public News