ہنگو میں یوتھ کنونشن کا انعقاد، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی

ہنگو میں یوتھ کنونشن کا انعقاد، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی

ویب ڈیسک: ہنگو میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصلات کے مطابق نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کا ساتھ دیتے ہوئے انشاء اللّٰہ ہنگو کے نوجوان بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔ مقررین نے تعلیم و ترقی اور سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں پاک فوج کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

 نوجوانوں نے آپریشن عزم استحکام میں حکومت اور پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ 

جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 

مہمان خصوصی اور شرکاء نے ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کے کردار کو سراہا اور سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔

Watch Live Public News