انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی مدد سے بلوچستان کے طلباء کیلئے ٹیکنیکل ٹریننگ کا انعقاد

انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی مدد سے بلوچستان کے طلباء کیلئے ٹیکنیکل ٹریننگ کا انعقاد

ویب ڈیسک: گوادر انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی مدد سے بلوچستان کے طلباء کے لئے ٹیکنیکل ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گوادر انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بلوچ نوجوانوں کی ٹیکنیکل تربیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے زیرِ اہتمام تربیتی کورس کا انعقاد ہوا۔ چار ماہ طویل کورس کے دوران طلباء کو جدید ٹیکنیکل تربیت دی گئی ہے۔

 کورس کے دوران گوادر اورسی پیک  کے حوالے سے ترقیاتی کاموں پر بھی ٹریننگ دی گئی ہے جس میں پورٹ ہینڈلنگ، ریپیر مینٹینیس شامل ہے۔ 

 بلوچستان کے مختلف اضلاع سے امیدواروں نے اس تربیتی کورس میں حصہ لیا اور تربیت کے اختتام پر تمام کامیاب امیدواروں میں اسناد تقسیم کی گئی جو کہ مستقبل میں ملازمت کے حوالے سے آسانیاں مہیا کرینگی۔

Watch Live Public News