امریکانےعمران خان پر مقدمات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا

امریکانےعمران خان پر مقدمات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا
کیپشن: امریکانےعمران خان پر مقدمات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا

ویب ڈیسک: امریکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بانی تحریک انصاف عمران خان پر مقدمات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، ہم زیر التوا کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے، پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنا ہیں، امریکا دنیا بھر میں پڑوسی ممالک میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کیا جائے، اس میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے، یہ معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔

Watch Live Public News