بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے بڑی شکایت کردی

بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے بڑی شکایت کردی
کیپشن: Imran Khan's statement
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات نہ کرانے کےخلاف درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا بچوں سے بات کرنے کے لئے جیل انتظامیہ نے کوئی انتظام نہیں کیا۔

 انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں دائر درخواست میں کہا بچوں سے رابطہ کرنا میرا  آئینی اور قانونی حق ہے، واٹس ایپ کال کے لیے کئی بار اجازت دی گئی لیکن جیل مینوئل کے مطابق نہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے کوئی سہولت نہیں دی گئی،اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلمان خان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔

بیٹوں سے گفتگو کے لیے واٹس ایپ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جارہی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے 3 جولائی تک جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکلاء ایڈووکیٹ راجہ نبیل اور ایڈووکیٹ عاقل خان کی جانب سے دائر کی گئی تھی،درخواست پر سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ 

Watch Live Public News