قوم کی یہ بیٹی ہمیشہ اسی اینکر کے ساتھ کیوں ہوتی ہے؟

10:15 AM, 17 Mar, 2022

احمد علی
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے وزیراعظم کی مداح خاتون کی ویڈیو جاری کردی تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ اس خاتون کی ویڈیوز اس سے قبل بھی وائرل ہو چکی ہیں . شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا یہ ہے اس قوم کی بیٹی۔ یہ ہے فکری آزادی۔ کاش ہماری بڑے بڑے دانشور اپنی بغض سے نکل کر یہ دیکھ سکیں۔ سوچ سکیں۔ شہباز گل کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی فرخ شہباز وڑائچ کا کہنا تھا کہ شہباز گل صاحب یہ قوم کی بیٹی ہمیشہ اسی اینکر کے ساتھ ہمیشہ سڑک پر کیوں ہوتی ہے کم و بیش تیسری مرتبہ قوم کی اس بیٹی کو اسی بندے کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھ رہا جگہ مختلف ہے مگر قوم کی بیٹی اور اینکر وہی ہیں. مذکورہ ویڈیو پر علی گل پیر نے پیروڈی ویڈیو بھی بنا رکھی ہے. صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاتون، ایک ہی اینکر کے ساتھ کبھی مقامی شہری بن کر بات کرتی ہے تو کبھی سمندر پار پاکستانی بن جاتی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکن جبران ناصر نے بھی اپنے شک کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ پلانٹڈ ویڈیوز ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جار ہے ہیں۔
مزیدخبریں