'شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں'

05:42 PM, 18 Aug, 2022

احمد علی
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ قطع نظر اس کے کہ آپ اس سے کتنا اختلاف یا نا پسند کرتے ہیں، کسی شخص کی عزت نفس کو اس طرح پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے لکھا کہ شہباز حکومت ملوث ہے یا ایسا ظلم روکنے میں بےبس!، یہ شرم کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں نام نہاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو بھی شامل کریں۔ سیاسی مخالفین پر تشدد کر کے جمہوریت کی خدمت کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو فوج کیخلاف بیان دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کئی مرتبہ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ پولیس نے شہباز گل پر برہنہ کرکے تشدد کیا ہے۔
مزیدخبریں