'شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں'

'شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں'
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ قطع نظر اس کے کہ آپ اس سے کتنا اختلاف یا نا پسند کرتے ہیں، کسی شخص کی عزت نفس کو اس طرح پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔ < مصطفی نواز کھوکھر نے لکھا کہ شہباز حکومت ملوث ہے یا ایسا ظلم روکنے میں بےبس!، یہ شرم کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں نام نہاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو بھی شامل کریں۔ سیاسی مخالفین پر تشدد کر کے جمہوریت کی خدمت کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو فوج کیخلاف بیان دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کئی مرتبہ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ پولیس نے شہباز گل پر برہنہ کرکے تشدد کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔