'الیکشن کمیشن جلد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے'
03:15 PM, 18 Jul, 2022
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ' اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں (جو ہوئی ہی نہیں) بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ ' آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظرِ عام ہر لایا جانا ناگزیر ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اس کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔