ویب ڈیسک: پیرس اولپمکس 2024 کیلئے بنایا گیا ایتھلیٹس ویلیج باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور برازیل نے ایتھلیٹس ویلیج میں سب سے پہلے کھلاڑیوں کے دستے بھیجے۔ بتایا گیا ہے کہ ایتھلیٹس ویلیج کو پیرس کے شمال میں بنایا گیا ہے۔ جہاں پر درجہ حرارت بیرونی درجہ حرارت سے 6 ڈگری کم رکھا گیا ہے۔
ایتھلیٹس ویلیج میں 9 ہزار ایتھلیٹس سمیت 14 ہزار 500 کے قریب افراد کےرہائش کی گنجائش ہے۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں ڈپٹی ہیڈ آف ایتھلیٹس ویلیج اگسٹن ٹران وان چاؤ کا کہنا تھا کہ ہم تیار ہیں۔