راجہ ریاض کو حلقے سے سپورٹر کا فون؛ شہباز گل آ ڈیو سامنے لے آئے
11:11 AM, 18 Mar, 2022
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض کو حلقے سے ایک سپورٹر نے فون کرکے اظہار ناراضگی کر دیا. ڈاکٹر شہباز گل آ ڈیو سامنے لے آئے. تحریک انصاف کے سپورٹر کا راجہ ریاض کو کہنا تھا کہ ہم آپ کی تصویریں دیکھ کر بہت پریشان ہو رہے ہیں ، آپ سندھ ہاؤس بیٹھے ہوئے ہیں ، ہم نے ووٹ اس لیے نہیں ڈالاتھا کہ آپ ووٹ زرداری کو ووٹ بیچ دیں . راجہ ریاض کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارا کوئی کام ہی نہیں ہوتا تھا ، جس پر سپورٹر حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ پھر آپ استعفیٰ دیتے اور دوبار الیکشن لڑ کے انکے پاس جاتے. دوسری جانب سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی ارکانِ قومی اسمبلی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کو سول انٹیلیجنس ایجنسی نے ارکان کی منتقلی کے بارے میں آگاہ کردیا، ایک اطلاع ہے کہ حکومتی ارکان کو سندھ منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سول ایجنسی نے کہا ہےکہ حکومتی ارکان کو جہاں منتقل کیا گیا اس کا پتہ لگارہے ہیں، حکومتی ارکان کو صبح سویرے مختلف گاڑیوں میں منتقل کیا گیا۔