قومی ترانہ کے خالق حفیظ جالندھری کی بیوہ وفات پا گئیں

03:41 PM, 18 May, 2021

احمد علی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے قومی ترانہ کے خالق، لیجنڈ شاعری اور نامور نثر نگار حفیظ جالندھری کی بیوہ خورشید بیگم کا انتقال ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیگم خورشید حفیظ کا انتقال 87 سال کی عمر میں ہوا۔ وہ لاہور میں مقیم تھیں۔ پچھلے کچھ عرصہ سے علیل بھی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد جی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔

خیال رہے کہ خورشید بیگم نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی اہلیہ اور اپنے وقت کی نامور سماجی کارکن بیگم رعنا لیاقت علی کے ساتھ تحریک پاکستان کے لیے بھی کام کیا تھا۔

مزیدخبریں