ویب ڈیسک: کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں اس امرکی تصدیق کی گئی ہے کہ کرغزستا ن میں کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی ۔
تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس)میں پاکستانی سفارتخانے نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کرغز حکومت نے تصدیق کی ہے کہ عالمی طلبا کے خلاف ہجوم کے حالیہ تشدد میں کسی پاکستانی طالب علم کی موت نہیں ہوئی۔
مزید برآں، کیرغزستان کی وزارت داخلہ نے بھی پریس ریلیز جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔
کرغزستا ن میں پاکستانی طلباءکی ہلاکت نہیں ہوئی ،پاکستانی سفارتخانہ
10:22 AM, 18 May, 2024