ویب ڈیسک: کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں اس امرکی تصدیق کی گئی ہے کہ کرغزستا ن میں کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی ۔
تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس)میں پاکستانی سفارتخانے نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کرغز حکومت نے تصدیق کی ہے کہ عالمی طلبا کے خلاف ہجوم کے حالیہ تشدد میں کسی پاکستانی طالب علم کی موت نہیں ہوئی۔
مزید برآں، کیرغزستان کی وزارت داخلہ نے بھی پریس ریلیز جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔
کرغزستا ن میں پاکستانی طلباءکی ہلاکت نہیں ہوئی ،پاکستانی سفارتخانہ
اسلامی جمیعت طلبہ کا کرغیزستان ایمبیسی کےباہر احتجاج،نعرےبازی
ویب ڈیسک: اسلامی جمیعت طلبہ کا کرغیزستان میں پاکستانی طلبا و طالبات پر تشدد کے خلاف کرغیزستان کایمبیسی کے باہر احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین کی جانب سے کرغیزستان ایمبیسی کے باہر نعرے بازی لگا دی گئی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم معصوم طلبا کا ساتھ دینے کیلئے کرغزستان ایمبیسی کے باہر موجود ہیں،والدین کا اپنے بچوں سے رابطہ نہیں ہورہا،ہم پاکستانی طلباء کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پاکستانی طلباء وطالبات کو اس وقت تحفظ اور مدد کی ضرورت ہے ۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ طلباء کی جانوں کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں،مقامی لوگ پاکستانی طلباء کو ہاسٹلز سے نکال رہے ہیں،حکومت فی الفور پاکستانی طلباء کو تحفظ فراہم کرے۔
احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری کرغیزستان سفارت خانے کے باہرپہنچ گئی اور سفارت خانے کے اردگرد خاردار تاریں لگا دیں۔
کرغستان میں رات پاکستانی طلبہ پر مقامی لوگوں کے حملوں کے بعد اسلام آباد پاکستان میں کرغستان کے سفارت خانے کے باہر کی صورتحال _ !!! pic.twitter.com/A4PSEqh4KT
— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) May 18, 2024
قبل ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کرغزستان تشدد معاملے پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کرغزستان میں ہمارے بچوں پر حملے ہورہے ہیں، کچھ طلبا کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، پاکستانی سفارت خانہ بچوں کی کالز تک نہیں اٹھارہا۔
کرغیزستان میں ہمارے بچوں پر حملے ہورہے ہیں، کچھ طلباء کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، وڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، پاکستانی سفارت خانہ بچوں کی کالز تک نہیں اٹھارہا۔
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) May 18, 2024
میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتاہوں کہ محض روائیتی بیانات دینے کے بجائے… pic.twitter.com/O8dXt45pG4
انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں روایتی بیانات کے بجائے ٹیم بشکیک روانہ کی جائے اور ہمارے بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔
04:41 PM
May 18, 2024
03:58 PM
May 18, 2024
کرغیزستان:پاکستانی طلباءدربدر،ہاسٹلزاوراپارٹمنٹس خالی کروالیےگئے
ویب ڈیسک:کرغیزستان میں پاکستانی طلباء کو زبردستی ہاسٹلز اور اپارٹمنٹس سے نکالا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس) میں کرغیزستان سے ایک طالبعلم کی ویڈیوموصول ہوئی ہے جس میں طالبعلم نے کہا ہے کہ ہمیں یہ کہتے ہیں کہ ہوسٹل خالی کردو۔ ہمارے ساتھی زخمی ہیں باہر بارش ہو رہی ہے ہم کہاں جائیں گے؟ ایمبیسی والے بھی تعاون نہیں کررہے۔
رپورٹ کے مطابق شر پسندوں کی جانب سے فلیٹ اپارٹمنٹ مالکان اور ہاسٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئیں ہیں کہ ہاسٹلز فوری طور پر خالی کروائے جائیں جس پر انھوں نے ہاسٹلز خالی کروا لیے ہیں۔ کچھ شر پسند ہاسٹلز کی ویڈیو بنا کر بھی لے گئے ہیں اور دوبارہ حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔
کرغزستان میں پاکستانی طلبا کو زبردستی ہاسٹلز اور اپارٹمنٹس سے نکالا جا رہا ہے۔ pic.twitter.com/o9LAHADk73
— Qamar Maken (@QamarMakenViews) May 18, 2024
ہمیں یہ کہتے ہیں کہ ہوسٹل خالی کردو۔ ہمارے ساتھی زخمی ہیں باہر بارش ہو رہی ہے ہم کہاں جائیں گے؟ ایمبیسی والے بھی تعاون نہیں کررہے۔ کرغستان سے موصول ہوئی ایک طالبعلم کی ویڈیو pic.twitter.com/2KBQuAOMQn
— Salman Durrani (@DurraniViews) May 18, 2024
پاکستان کےسفیر کی کرغیزستان کےنائب وزیر خارجہ سےملاقات،حالات معمول پرآنےکادعویٰ
ویب ڈیسک: پاکستان کےسفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں تشدد کے واقعات کے سلسلے میں کرغیزستان کے نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز سے ملاقات کی۔سفیر حسن ضیغم نے کرغیز حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ہدایت پر جمہوریہ کرغیزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں تشدد کے واقعات کے سلسلے میں کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز سے ملاقات کی ۔سفیر حسن ضیغم نے پاکستانی شہریوں بالخصوص متاثرہ پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد اور ان کے اہل خانہ کے خدشات سےکرغز نائب وزیرِ خارجہ کو آگاہ کیا۔
سفیر حسن ضیغم نے کرغیز حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں۔
کرغیز نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ کرغیز حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے جو اب معمول پر آ گئی ہے،کرغیز پولیس تمام ہاسٹلز کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے،اس معاملے کی براہ راست نگرانی کرغیز صدر کر رہے ہیں۔
نائب وزیر خارجہ الماز نے سفیر کو یقین دلایا کہ کرغیزستان کی حکومت کل کے حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی،کچھ پاکستانیوں سمیت 14 غیر ملکی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے،ایک پاکستانی شہری زیر علاج ہے۔
03:07 PM
May 18, 2024
12:40 PM
May 18, 2024
پاکستانی طلباءپرتشدد، کرغیز ناظم الامور ڈیمارش کیلئےدفتر خارجہ طلب
ویب ڈیسک:پاکستان نے کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے طلباء کے ساتھ پیش آنے والے پرتشدد واقعات پر اسلام آباد میں تعینات کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ اعزاز خان نے کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں کرغزستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کے خلاف واقعات کی رپورٹس پر حکومت پاکستان کی گہری تشویش سےآگاہ کیا گیا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے حکومت پاکستان کرغز حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے، کرغز حکام نے بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ کے خلاف تشددکے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔
حکام وزارت خارجہ کا بتانا ہے کہ کرغز حکام نے معاملے کی انکوائری کرانے اور قصورواروں کو سزا دینےکا وعدہ بھی کیا ہے۔
کرغیزستان میں کتنے پاکستانی موجود اور تعلق کس شہرسے ہے؟
ویب ڈیسک:کرغیزستان کے شہر بشکیک میں ہارون آباد سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 سے زائد طالب علم پھنس گئے جبکہ 1000طلباء کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی طلباء اور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء کے ہاسٹلز پر لوکلز کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
ہارون آباد
ہارون آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلباء کا کہنا ہے کہ حملوں میں مبینہ طور پر کچھ طالب علموں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں،لوکلز پاکستانی طلباء کے ہاسٹلز اور گھروں پر حملے کر کے توڑ پھوڑ کررہے ہیں۔ہماری سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
بہاولنگر
طلباء کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ کرغیزستان کے ساتھ سفارتی طور پر رابطہ کیا جائے،بشکیک میں اس وقت 200 سے زائد میڈیکل کے طالب علم ہیں جن کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔
نارووال
کرغیزستان میں گشیدگی،نارووال کے بھی بچے متاثر ،کرغیزستان میں ہونے والے پرتشدد واقعات،نارووال کایتیم اظہوربھی شامل ہیں۔جووہاں اعلی تعلیم حاصل کرنے گئے ہوئے ہیں. احترام ڈیورڈ ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے گیا ہواہے۔
بچے کی دادی اوربہن بھائی کشیدگی سے پریشان ہیں۔
بھائی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی نے بتایاکہ یہاں پاکستانی طلبا و طالبات کونشانہ بنایا جارہاہے،بچے کے والدین ڈیڑھ ماہ کے وقفے سے فوت ہوگئے بچہ والدہ کی ریٹائرمنٹ کے پیسوں سے تعلیم حاصل کرنے گیاہواہے۔ایشین یونیورسٹی نے طالب علموں کوکمروں میں بند رہنے کی ہدایات کی ہے۔
اہل خانہ نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔
کبیروالا
کرغستان میں مقیم پاکستانی نوجواں شدید مشکلات کا شکار ہیں،کبیروالا سے تعلق رکھنے والے 3 سے چار طالبعلم اس وقت بھی اپنے فیلٹس میں موجود ہیں،کبیروالا عون رضا کھرل نے اپنے وڈیو بیان میں بتایا کہ حالات شدید ترین خراب ہیں۔پاکستانی ہوسٹلوں پر حملہ کر کے متعد افراد کو شدید زخمی کر دیا۔
طالبعلم کا کہنا ہے کہ پاکستان ایمبیسی ہمارے ساتھ تعاون نہی کر رہی،پاکستانی حکومت ہماری والپسی کا بندوبست کروائے۔
12:22 PM
May 18, 2024
11:29 AM
May 18, 2024
کرغیزستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد،وزیر تعلیم پنجاب کا اظہار تشویش
ویب ڈیسک: وزیرتعلیم پنجاب نے بھی کرغیزستان میں پاکستانی طلباء پر تشدد اور ہنگامہ آرائی کے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے کرغز ادارے پاکستانی طلبہ کو تحفظ فراہم کریں اور کرغز حکومت پیدا شدہ صورتحال کی فی الفور روک تھام کرے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد اور ہنگامہ آرائی کے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کرغیز حکومت سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ کرغیزستان حکام پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنائیں۔ کرغیزستان میں موجود پاکستانی سفارتخانہ اپنا موثر کردار ادا کرے۔بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی خوفناک اور دل دہلا دینے والی تصاویر آ رہی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے کرغز ادارے پاکستانی طلبہ کو تحفظ فراہم کریں۔کرغز حکومت پیدا شدہ صورتحال کی فی الفور روک تھام کرے۔
وزیراعظم کابشکیک میں پاکستانی سفیرکوفون،طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنےکی ہدایت
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلباء کو مکمل مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی اور انہیں ہاسٹلز کا دورہ کرکے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی۔
پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔ پاکستانی سفارت خانہ زخمی طلباء کی معاونت کررہا ہے۔
وزیراعظم نے سفیر کو طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے، بروقت معلومات فراہم کرنے، زخمی طلباء کو ہرقسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے اوروطن واپس آنے کے خواش مند زخمی طلباء کی فوری واپسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے. ہماری حکومت، کرغیزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔
11:11 AM
May 18, 2024
11:03 AM
May 18, 2024
انسانیت ابھی زندہ ہے،کرغیز ٹیچر اپنے پاکستانی طلباءکوبچانےپہنچ گئے
ویب ڈیسک:ہنگامے کی خبر سنتے ہی یونیورسٹی کے کرغیز اساتذہ اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر اپنے پاکستانی طلبا کی جانیں بچانے پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈاکٹر سمیع کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ سب ایک جیسے نہیں ہوتے، اس موقع پر کرغیز کے مقامی اساتذہ نے مثالی جرات کا مظاہرہ کیا اور درجنوں پاکستانی طلبا کی مدد کی ۔ ان جیسے افراد کو خراج تحسین ہے’’۔
یاد رہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر مقامی افراد نے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی، تشدد سے متعدد طلبہ زخمی ہو گئے جبکہ 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کرغزستان کے شہر بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کی لڑائی شروع ہوئی جس کی زد میں پاکستانی بھی آ گئے، مقامی افراد نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملہ کر کے وہاں موجود پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد زخمی ہو گئے۔
حملہ آوروں نے ہاسٹل کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے، واقعے کے بعد پاکستانی طلبہ خوفزدہ ہو گئے، ہاسٹل میں پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
"Not everyone is alike. Our Kyrgyz local teachers have shown remarkable courage and compassion, helping and rescuing students in need. Kudos to these heroic individuals!"#kyrgyzstan #bishkek pic.twitter.com/rpkfOWVXlO
— Dr Sami (@DrSami_says) May 17, 2024
پاکستانی سفارت خانےکے واٹس ایپ نمبر جاری
ویب ڈیسک:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایکس بیان میں کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم اور انکی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے،فراہم کردہ دونوں نمبرز واٹس ایپ پر بھی موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس) میں کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم اور انکی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے،فراہم کردہ دونوں نمبرز واٹس ایپ پر بھی موجود ہیں۔انہوں نے اب تک طلباء اور انکی فیملیز کی سینکڑوں ٹیلی فون کالز کا جواب دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسی صورت حال میں کالز کی ٹریفک زیادہ ہونے کے باعث نمبرز پر رابطہ نہ ہوسکے تو میسج یا واٹس ایپ میسج کردیں، کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایمرجنسی رابطہ نمبرز فراہم کئے گئے ہیں۔
+996555554476
+996507567667
وزارتِ خارجہ
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ہدایت پر وزارت خارجہ نے اپنے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا ہے، جمہوریہ کرغیز میں پاکستانی شہری اور ان کے اہل خانہ درج ذیل نمبروں پر یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
0519203108
0519203094
Emergency contact numbers of Embassy of Pakistan:
— Pakistan Embassy Kyrgyzstan (@PakinKyrgyzstan) May 17, 2024
+996555554476
+996507567667 https://t.co/agTCq3JjI5
10:38 AM
May 18, 2024
10:12 AM
May 18, 2024
پاکستانی طلباء پر حملے کی فوٹیج سامنے آگئی
ویب ڈیسک: کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹلز پر حملوں کی فوٹیج سامنے آگئی۔
سینئر صحافی بشیر چودھری کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ڈنڈوں لاٹھیوں سے لیس مصری طلبا کا ایک جھنڈ معصوم پاکستانی طلباپر حملہ آور ہے ۔ ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر دردناک ہیں ۔
کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹلز پر مصری طلبا کے حملوں میں متعدد پاکستانی طلبا زخمی۔۔ مصری طلبا گروپس کی شکل میں ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے ہاسٹلز جا کر پاکستانی طلبا کو مارتے رہے۔ pic.twitter.com/Z4LlcMGtUT
— Bashir Chaudhary (@Bashirchaudhry) May 18, 2024