‏ راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ، رینجرز طلب

‏ راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ، رینجرز طلب

(ویب ڈیسک ) حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق   حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

راولپنڈی ڈویژن میں اسلحہ رکھنے اور نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے  تاہم  قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو ہو گا۔ راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

رینجرز طلب:

راولپنڈی میں رینجرز بھی طلب کرلی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی، رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

میٹرو بس سروس بند: 

راولپنڈی پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں احتجاج کے باعث   ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی صدر اسٹیشن تا آئی جے پی تک میٹروبس سروس مکمل طور پر بند کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے  کہ   میٹرو بس سروس اسلام آباد میں بحال رہے گئی، اسلام آبادآئی جے پی تا پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بس سروس بحال رہے گی۔

اس حوالے سے میٹرو بس حکام کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رہے گئی ۔

Watch Live Public News