ویب ڈیسک: امریکا نےاسرائیل کا دفاع کرنے کا اعلان کر دیا، صدرجوبائیڈن نے مشرق وسطی میں فورسز کو الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے حکم دیا کہ پینٹاگون اسرائیلی حمایت کے لئے موجود افواج کی جنگی تیاریوں کو یقینی بنائے، پینٹاگون کو 40 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکی فورسز کا دفاع یقینی بنانے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ ایرا ن اور یمنی حوثیوں کے لئے یہ واضح پیغام ہے امریکی ملٹری اثاثوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو نتائج سنگین ہوں گے۔
انٹونی بلنکن نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث کسی بھی خوفناک صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔