پاکستانی سفارت خانےکے واٹس ایپ نمبر جاری

پاکستانی سفارت خانےکے واٹس ایپ نمبر جاری
کیپشن: پاکستانی سفارت خانےکے واٹس ایپ نمبر جاری

ویب ڈیسک:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایکس بیان میں کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم اور انکی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے،فراہم کردہ دونوں نمبرز واٹس ایپ پر بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر( ایکس) میں کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم اور انکی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے،فراہم کردہ دونوں نمبرز واٹس ایپ پر بھی موجود ہیں۔انہوں نے اب تک طلباء اور انکی فیملیز کی سینکڑوں ٹیلی فون کالز کا جواب دیا ہے۔

ترجمان  دفتر خارجہ  نے کہا کہ ایسی صورت حال میں کالز کی ٹریفک زیادہ ہونے کے باعث نمبرز پر رابطہ نہ ہوسکے تو میسج یا واٹس ایپ میسج کردیں، کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایمرجنسی رابطہ نمبرز فراہم کئے گئے ہیں۔
+996555554476
+996507567667

وزارتِ خارجہ 

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ہدایت پر وزارت خارجہ نے اپنے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا ہے،  جمہوریہ کرغیز میں پاکستانی شہری اور ان کے اہل خانہ درج ذیل نمبروں پر یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

0519203108
0519203094