ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے کمشنر کراچی کو ریلی کی درخواست دی تھی ،مگر پی ٹی آئی کی پرامن ریلی کی درخواست کو تاحال جواب نہیں آیا۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کا کہناتھا کہ ہم انتظار کررہے ہیں امید کرتے ہیں کمشنر کراچی پر امن ریلی کی درخواست منظور کریںگے،اگر ہمیں پر امن ریلی کی اجازت نہ دی گئی تو پھر ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،پھر ہم احتجاج کی طرف جائیں گے ۔
پیپلز پارٹی جمہوریت کی دعویدار کو پی ٹی آئی کی ریلی سے کیا خطرہ ہے ،یہ حق ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا، 29 ستمبر بروز اتوار شام 4 بجے ہم پریس کلب تا مزار قائد ریلی کا اعلان ہوچکا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلی کی قیادت سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ، صدر کراچی راجہ اظہر کریں گے،ہماری انتظامیہ کو واضح پیغام ہے کہ کوئی شرارت نہ کریں۔