ویب ڈیسک: ایرانی حمایت یافتہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو چکے ہیں، حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے نئے سربراہ کے نام کا اعلان بھی کردیا ہے۔
حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا لیڈر مقرر کردیا ہے۔
اس سے قبل نعیم قاسم حزب اللہ کے بطور نائب سربراہ خدمات انجام دے رہے تھے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے آپریشن نیو آرڈر کے نام سے کی جانے والی کارروائی کے دوران بیروت کے نواح میں داہیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے سینٹرل ہیڈ کوارٹرز پر کی جانے والی بمباری کے دوران ایک ٹن بارود والے 80 بم گرائے گئے۔ ان حملوں میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب کے علاوہ حزب اللہ کے جنوبی فرنٹ کمانڈر علی الکرکی بھی شہید ہوئے۔
اسرائیلی فورسز نے یہ جاننے کے بعد کہ حسن نصراللہ بنکر میں ہے، بمباری مزید شدید کردی اور کئی بم بنکر پر گرائے جس کے نتیجے میں ان کی شہادت واقع ہوئی۔