دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کون سا؟

powerful passports of world
کیپشن: powerful passports of world
سورس: google

 ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو اس سال بھی طاقتور پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔  جبکہ پاکستان کا نمبر صومالیہ کے ساتھ یعنی آخری نمبر سے پہلے ہے۔
پاسپورٹ انڈیکس کی فہرست کے مطابق اماراتی پاسپورٹ پر 179 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کیا جاسکتا ہے۔

امارات الیوم کے مطابق اماراتی پاسپورٹ پر 133 ممالک میں بغیرویزے کے انٹری ہوتی ہے جبکہ 46 ممالک میں آن آرائیول ویزے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
اماراتی شہریوں کے لیے 90 فیصد سے زائد ممالک سفری سہولت فراہم کرتے ہیں۔
198 ممالک میں سے صرف 19 ممالک کے لیے پہلے سے ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔
پاسپورٹ انڈیکس سروے کے مطابق دسمبر 2018 سے اماراتی پاسپورٹ دنیا کا مضبوط ترین پاسپورٹ تھا  سال 2021 سے اب تک یہ اعزاز اماراتی پاسپورٹ کو حاصل ہے۔
سروے کے مطابق دوسرے نمبر پر سپین ہے جہاں کے باشندے 178 ممالک میں بغیرویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔
تیسری نمبرپر فرانس، جرمنی، اٹلی، ہولینڈ، لکسمبرگ، سوئزرلینڈ اور اسٹریا شامل ہیں جن کے شہریوں کو 177 ممالک میں بغیرویزے کے آنے کی اجازت ہے۔
واضح رہے پاسپورٹ کی طاقت نہ صرف شہری کی شناخت کی نمائندگی کرتی ہے بلکہ عالمی مواقع تک اس کی رسائی، ٹرانسپورٹیشن میں آسانی اور معیار زندگی کو متاثر کرنے والا ایک اہم عنصر بھی ہے۔

اس فہرست میں پاکستان 98ویں نمبر پر آتا ہے، پاکستان کے ساتھ اسی نمبر پر صومالیہ کو بھی رکھا گیا ہے۔
دنیا میں 12 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی پاسپورٹس پر بغیر ویزا داخلہ ملتا ہے جبکہ 34 ممالک میں ویزا آن ارائیول ملے گا۔
دنیا کے 152 ممالک ایسے ہیں جہاں داخلے کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو ویزا لینا پڑتا ہے۔
اس فہرست میں پاکستان سے نچلی رینکنگ میں 99 نمبر پر صرف ایک ملک عراق ہے۔
پاسپورٹ انڈیکس کی رینکنگ میں انڈیا 75 نمبر پر موجود ہے اور انڈین پاسپورٹ پر 29 ممالک میں بغیر ویزا داخل ہوا جا سکتا ہے۔
انڈین پاسپورٹ پر 44 ممالک میں ویزا آن ارائیول ملے گا جبکہ 125 ممالک میں داخلے کے لیے ویزا لینا پڑے گا۔
 
 
 

Watch Live Public News